پی ایس ایل فائنل: فول پروف سکیورٹی انتظامات

7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات، چار درجاتی حصار سنائپرز اور لیڈی پولیس بھی مامور رہی
لاہور (کرائم رپورٹر) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے فائنل میچ کے سلسلے میں لاہور میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ فائنل میں حیدرآباد کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدِ مقابل ہوں گی، جبکہ کھلاڑیوں اور شائقین میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق فائنل میچ اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کے پرامن انعقاد کے لیے لاہور پولیس نے جامع سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے، جس کے تحت شہر بھر میں 7 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔سکیورٹی انتظامات کے تحت ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کے لیے چار درجاتی سکیورٹی حصار قائم کیا گیا ہے۔ سکیورٹی آپریشن کی نگرانی کے لیے 9 ایس پیز، 29 ڈی ایس پیز اور 61 ایس ایچ اوز فیلڈ میں موجود ہیں، جبکہ 675 سے زائد اپر سب آرڈینیٹس مختلف مقامات پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔خواتین شائقین کی سکیورٹی اور چیکنگ کے لیے 245 لیڈی پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔ ٹیموں کے ہوٹل، اسٹیڈیم اور ا?مدورفت کے روٹس پر ہائی الرٹ نافذ کر دیا گیا ہے، جبکہ سیف سٹی کیمروں اور فیلڈ نفری کے ذریعے مسلسل نگرانی جاری ہے۔