کاہنہ: 2 گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ7 گرفتار ،اسلحہ برآمد

 نعمان،احسن خرم، منظور، ارسلان اوراحد، محسن کے خلاف مقدمات درج
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں 2 گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ایس ایچ او کاہنہ نے 15 کال پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 7 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ایس ایچ او کاہنہ ناصر حمید کے مطابق ملزمان خیابان امین کے پاس 2 گروپ آپس میں لڑائی جھگڑا کر رہے تھے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کر رہے تھے کاہنہ پولیس نے پروفشنل طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان نعمان،احسن خرم، منظور، ارسلان اوراحد، محسن کو گرفتار کرکیملزمان سے 2 رائفل1 پستول میگزینز اور گولیاں برآمد کرلی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔