والد اور 2 چچائوں نے سدرہ کا گلہ گھونٹ دیا ، ملزموں کا اعتراف
لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ذہنی معذور لڑکی کوقتل کرنیوالے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر 15 سالہ لڑکی کو گلہ دبا کر قتل کیاملزمان نے رات گئے مقتولہ کو قریبی قبرستان میں دفن کر دیا تھا15 سالہ سدرہ ذہنی معذورہ تھی اور اکثر گھر سے باہر چلی جاتی تھیمحلے دار لڑکی کی بابت طعنے دیتے تھے جس وجہ سے طیش میں آکر قتل کیا، ملزمان نے اعتراف کیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق ملزمان میں والد بشیر اور 2 چاچو عمران اورجبار شامل ہیں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہیخواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔