17 سالہ ذہنی معذور نوجوان نوید بازیاب،چچا کے سپرد

 لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ پولیس نے اغوا کے مقدمے میں مطلوب 17 سالہ ذہنی معذور نوجوان نوید کو کامیاب کارروائی کے دوران بازیاب کر لیاترجمان پولیس کے مطابق نوید الحفیظ سنٹر گلبرگ سے لاپتا ہوا تھا، جس پر اغواء کا مقدمہ درج کرکے فوری تلاش شروع کی گئی۔ پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع استعمال کرتے ہوئے مغوی کو قلعہ گجر سنگھ کے علاقے سے ٹریس کر لیا۔نامعلوم شخص نوید کو قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں چھوڑ کر فرار ہو گیا، جہاں سے پولیس نے اسے بحفاظت تحویل میں لے لیا۔ بعد ازاں مغوی کو اس کے چچا کے سپرد کر دیا گیااہل خانہ نے بروقت کارروائی پر گلبرگ پولیس کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اظہارِ تشکر کیا۔ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او گلبرگ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا مشکوک واقعے کی صورت میں فوری طور پر پولیس کو اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔