کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 13 دن سے معطل

کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 13 دن سے معطل

ویب ڈیسک: کوئٹہ سے اندرونِ ملک ٹرین سروس 13 روز سے معطل

کوئٹہ سے اندرونِ ملک جانے والی ٹرین سروس، جعفر ایکسپریس اور بولان میل، 13 دن سے معطل ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق، یہ سروس سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر معطل کی گئی ہے، اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی ٹرین سروس کو دوبارہ بحال کیا جائے گا۔11 مارچ کو صوبے کے ضلع کچھی میں جعفر ایکسپریس پر حملہ ہونے کے بعد سے یہ ٹرین سروس معطل ہے۔ حملے کے بعد سے اندرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ یہ دونوں ٹرینیں کوئٹہ سے پشاور اور کراچی کے لیے روانہ ہوتی ہیں۔

ریلوے حکام نے کہا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے، سروس کی بحالی میں وقت لگ رہا ہے اور جیسے ہی صورتحال بہتر ہو گی، ٹرین سروس بحال کر دی جائے گی۔ اس دوران مسافروں کو متبادل سفری سہولت فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔