کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل

کوئٹہ: سیکیورٹی خدشات کے باعث موبائل انٹرنیٹ سروس عارضی طور پر معطل

کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر موبائل فون انٹرنیٹ سروس کو چند گھنٹوں کے لیے عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق یہ اقدام احتیاطی طور پر شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے، اور موجودہ سیکیورٹی خدشات کے باعث یہ فیصلہ لیا گیا۔ ان کے مطابق حالات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور صورتحال بہتر ہوتے ہی سروس بحال کر دی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی نے بھی تصدیق کی ہے کہ موبائل ڈیٹا سروس سیکیورٹی خدشات کی بنیاد پر عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق انٹرنیٹ سروس کی معطلی ایک وقتی اور احتیاطی اقدام ہے، جس کا مقصد کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار صورتحال کو روکنا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔انتظامیہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جیسے ہی سیکیورٹی خدشات کم ہوں گے، موبائل انٹرنیٹ سروس فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔