وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کا جہلم کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

 جہلم (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے جہلم کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر متاثرین کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے سیلاب زدہ دیہاتوں میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کا بغور جائزہ لیا اور پاک فوج و ریسکیو کے جوانوں سے ملاقات کی۔بلال اظہر کیانی نے پاک فوج اور ریسکیو اداروں کے اہلکاروں کی انتھک محنت اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے مشکل حالات میں عوام کی مدد کے لیے دن رات کام کیا۔