ابوظہبی(آئی این پی ) وزیر مملکت خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفرا اسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان انفرا اسٹرکچر کی ترقی اور ریل نظام کو جدید بنانے کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ابوظبی میں 'گلوبل ریل اینڈ انفرا اسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزیبیشن' کے انعقاد کے موقع پر وزیر مملکت بلال اظہر کیانی کی یو اے ای حکومت کی دیگر شخصیات سے بھی اہم ملاقاتیں ہوئیں