لاہور(فضیلہ خان)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 11 کے ٹکٹس کے حوالے سے ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا ہے ، پی ایس ایل کے ٹکٹس جن اکاؤنٹس سے آن لائن بْک کیے گئے تھے انہی اکاؤنٹس میں ٹکٹس کی رقم واپس کی جائے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کا کہنا ہے ٹکٹس کے پیسے خودکار طریقے سے اکاؤنٹس میں واپس آئیں گے، جن صارفین نے ٹکٹس خریدے ہے اْن کو ری فنڈ کے لیے کسی پراسیس کی ضرورت نہیں ہوگی ، ٹکٹ ری فنڈ کا پراسیس 30 مارچ سے شروع ہو کر 15 دن میں مکمل ہو جائے گا۔اگر کسی صارف کو رقم واپسی میں کوئی تاخیر ہو تو وہ صارف اپنے متعلقہ بینک سے رجوع کریں۔