لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ملتوی ہونے پر اہم اپ ڈیٹ فراہم کی ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل 10 کا آج کا میچ ری شیڈول ہوگا اور ملتوی میچ کی ٹکٹ کے واپس کیے جائیں گے۔بورڈ کے مطابق جن لوگوں نے آج کے میچ کی ٹکٹ خریدے ان کو پیسے واپس ملیں گے۔پلے آف کے تین میچ سے قبل راونڈ کے چار میچز باقی ہیں جن میں پلے آف کے لیے تین ٹیموں کا فیصلہ ہونا ہے۔ آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ ہونے والا تھا جو ملتوی کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پنڈی سٹیڈیم سے ملحقہ فوڈ اسٹریٹ ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ کے قریب بھارتی ڈرونز کا مار گرایا گیا تھا