لیبیا کشتی حادثہ کیس میں جج کی ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے معذرت

لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ میں لیبیا کشتی حادثہ کے مقدمے میں گرفتار ملزم کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس غلام سرور نہنگ نے درخواست پر سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی۔جسٹس غلام سرور نہنگ نے ملزم شفاقت علی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ وہ لیبیا کشتی حادثہ کے لیے بنائے گئے کمیشن میں بطور رکن اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں، اس لیے مناسب نہیں سمجھتے کہ اسی معاملے سے متعلقہ ضمانت کی درخواست پر سماعت کریں۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزم شفاقت علی ایک سال دو ماہ سے جیل میں قید ہے، تاہم ابھی تک اس پر جرم ثابت نہیں ہوا