جیل حکام عمران خان کے وکالت نامے نہیں دے رہے:شیخ وقاص اکرم

راولپنڈی (آن لائن)پی ٹی آئی کے سیکریڑی اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے اڈیالہ جیل کے عملے پر الزامات عائد کر دیے ہیں اور کہا ہے کہ جیل حکام عمران خان کے وکالت نامے بھی دستخط کروا کے واپس دینے سے انکاری ہیں، تین وکالت نامے شعیب شاہین نے 16 فروری سے اڈیالہ جیل میں دیے، آج کچھ نئے وکالت نامے بھی اڈیالہ میں بھجوائے گئے۔وقاص اکرم نے کہا کہ وکیل کو ایک گھنٹہ بٹھا کر واپس بھیج دیا گیا، انصاف کے حصول میں رکاوٹ پیدا کرنے والے قابل قبول نہیں۔شیخ وقاص اکرم نے ایک بیان میںکہا کہ کیسز میں رکاوٹ ڈال کر دیر کرنا ایک منظم سازش ہے،کیسز میں رکاوٹ ڈالنے کے  معاملے کا  عدلیہ فوری نوٹس لے۔