پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح کے بعد حکومت معاشی فائدہ نہ اٹھا سکی
مریم نواز کا بیان ملک دشمنی پر مبنی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں:پریس کانفرنس
اسلام آباد(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے یہ لوگ بانی چیئرمین عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جو توہین آمیز کوشش ہے،مریم نواز کا بیان ملک دشمنی پر مبنی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ اسلام آباد میں صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا اور آنے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروائی، سب کی خواہش تھی اسلام آباد میں آں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا ٹرائل ہو رہا ہے، گرمی میں جگہ کم اور رویہ تلخ ہے، ہمارے ورکرز مشکل میں ہیں۔ صنم جاوید کی ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری نہیں کی جا رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے خطوظ لکھے۔ آئینی عہدہ ہے، فوری تقرری عمل میں لائی جائے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ مریم نواز کہتی ہیں بھارت نے 7 اور 8 مئی کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا جتنا پی ٹی آئی نے 9 مئی کو پہنچایا، یہ سوچ ملک دشمنی پر مبنی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بھارت کے خلاف بڑی فتح کے بعد حکومت معاشی فائدہ نہ اٹھا سکی، اتنی بڑی جنگی فتح کے بعد ڈالر اوپر چلا گیا اور روپیہ نیچے آگیا