فیفا ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال

 پرایا (سپورٹس ڈیسک )فیفا ورلڈکپ 2026 میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا کو حیران کرنے والی کیپ ورڈی کی ٹیم کا وطن واپس پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ مغربی افریقی ملک کیپ ورڈی نے پہلی مرتبہ فیفا ورلڈکپ میں کوالیفائی کیا اور رواں ایونٹ میں اپنی شاندار کارکردگی سے دنیا میں اپنے نئے مداح بنالئے کیپ ورڈی نے فیفا ورلڈکپ 2026 میں اسپین اور یوراگوئے جیسی بڑی ٹیموں کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا اور اپنے پہلے ہی ورلڈکپ میں ناک آئوٹ مرحلے میں کوالیفائی کیا۔اور پھر ارجنٹینا کے خلاف ناک آٹ مقابلے میں کیپ ورڈی کی ٹیم نے میسی کے گول کے بعد واپسی کرتے ہوئے میچ برابر کیا اور اضافی وقت تک لے گئی۔اگرچہ آخرکار بدقسمت ڈیفلیکشن کے باعث اسے شکست ہوئی اور اس کا ایونٹ میں سفر ختم ہوا لیکن اپنی شاندار کارکردگی سے کیپ ورڈی نے کروڑوں دل جیتے۔