امریکی صدر پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے:حافظ نعیم

عید کے موقع پر بھی اسرائیل نے غزہ اور ایران پر حملے کئے‘جنگ سے معیشت کو نقصان ہو رہا ہے
 تمام سرکاری ملازمین کو 1300 سی سی گاڑیوں پر آنا ہوگا تاکہ وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے:امیر جماعت اسلامی 
 لاہور(زیڈ این این) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکی صدر پر عالمی عدالت میں جنگی جرائم کا مقدمہ چلنا چاہیے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ امریکا دنیا پر اپنی حکمرانی کے خواب دیکھتا ہے، اور عید کے موقع پر بھی اسرائیل نے غزہ اور ایران پر حملے کیے، جس کے ذریعے شیطان کے پجاریوں نے انسانیت پر حملے کیے۔حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ خطے میں جنگ کے حالات موجود ہیں، جس سے معیشت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کو 1300 سی سی گاڑیوں پر آنا ہوگا تاکہ وسائل کا بہتر استعمال ممکن ہو سکے۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ فری بجلی، پٹرول اور دیگر سہولیات بند کرنے سے معیشت مضبوط ہوگی اور ملکی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔