بھارتی آبی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت جانا ہوگا: حافظ نعیم

پسرور(آئی این پی) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے  بھارتی آبی جارحیت کے خلاف عالمی عدالت میں جانا ہوگا۔پنجاب کے علاقے پسرور، شگرگڑھ کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، قوم کا پیسہ قوم پر کیوں نہیں لگاتے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے مشینری کیوں حرکت میں نہیں آتی، حکومت اور متعلقہ اداروں کی جانب سے پہلے سے انتظامات کیوں نہیں کیا جاتا؟ سی ایم صاحبہ کشتیوں کے نمائشی سفر اور دکھاوے کو چھوڑیں۔ مشکل حالات میں حکومت سے جماعت اسلامی تعاون کے لیے تیار ہے، جماعت اسلامی متاثرین پر احسان نہیں کررہی ، دکھ کی گھڑی میں ساتھ ہیں، بہت ہو گئی ہیں تصاویر اور نمود نمائش ، حکومت اب کام کی طرف توجہ دے۔