جاگیر دار طبقہ مراعات میں اضافہ کر رہا ہے، عام آدمی اور تنخواہ دار سب سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں
7اپریل کو مشاورت کے بعد نئے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا:امیر جماعت اسلامی کی پریس کانفرنس
کراچی(آئی این پی)امیر جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے بجلی کی قیمتوں میں ریلیف اس سے زیادہ ہونا چاہیے، 7 اپریل کو مشاورت کے بعد ایک لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔کراچی میں پریس کانفرنس میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ جاگیر دار طبقہ خود اپنی مراعات میں اضافہ کر رہا ہے، عام آدمی اور تنخواہ دار لوگ سب سے بڑے ٹیکس پیئر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے احتجاج کیا تھا کہ تنخواہ دار طبقے پر کم سے کم ٹیکس ہونا چاہیے، ہم نے حکومت کو بھاگنے نہیں دیا، پرامن احتجاج کیا اور معاہدہ کیا، ان آئی پی پیز کو فکس کیا جائے اور ان با اثر لوگوں کے نام سامنے لائیں۔ان کا کہنا ہے یہ چند 100 لوگ جو ہزاروں ارب کما چکے ہیں، ان سے ٹیکس نہیں لیا جاتا، 2019 تک ان کا ریکارڈ آتا تھا، پی ٹی آئی کی حکومت میں ریکارڈ آنا بند ہوا، خود حکمران طبقے کا اعمال نامہ سامنے آئے گا اس لئے ایسا نہیں کیا جاتا۔