تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں اکٹھے چلنا چاہیے: مصطفی کمال

اپوزیشن نے جو ہنگامہ کیا ہے وہ کسی بھی صورت میں ایک مذہبی ملک کو زیب نہیں دیتا
جو جماعت پاکستان میں پاکستان کا مفاد عزیز رکھے گی وہی عوام کی نظروں میں مقبول ہو گی
اسلام آباد (آ ئی این پی) ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کا خطاب انتہائی متوازن تھا۔تمام سیاسی جماعتوں کو ملکی مفاد میں اکٹھے چلنا چاہیے۔وہ پیرکوپارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے۔اپوزیشن نے جو ہنگامہ کیا ہے وہ کسی بھی صورت میں ایک مذہبی ملک کو زیب نہیں دیتا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سب سے پہلے پاکستان عزیز ہیں۔جو جماعت پاکستان میں پاکستان کا مفاد عزیز رکھے گی وہی عوام کی نظروں میں مقبول ہو گی۔