انسداد دہشتگردی عدالت نے مصطفیٰ عامر قتل کیس میں نامزد ملزم ارمغان سے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں ایف آئی اے کو جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی۔
عدالت نے 3 اپریل تک ایف آئی اے کو ملزم ارمغان سے جیل میں تفتیش کرنے کی اجازت دیتے ہوئے حکم دیا کہ ایف آئی اے مقررہ وقت میں تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرے۔اس کیس کے مطابق، مصطفیٰ عامر 6 جنوری کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہوا تھا، اور اس کی لاش 14 فروری کو حب سے ملی تھی۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ مصطفیٰ کو اس کے بچپن کے دوستوں نے تشدد کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مقتول کی لاش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر حب لے جایا گیا، جہاں اسے آگ لگا کر جلایا گیا۔ تفتیش کے مطابق، ملزمان ارمغان اور شیراز نے گاڑی میں آگ لگائی۔