ملزم ارمغان کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بڑا فیصلہ کیا ہے۔
ایف آئی اے نے انٹرپول سے ارمغان کے سلور نوٹس کے اجرا کے لیے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ارمغان کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔رپورٹ کے مطابق، سلور نوٹس کے اجرا کے بعد ارمغان کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کو منجمد کیا جا سکتا ہے۔ اس نوٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے پیسے کو پاکستان لانے کے لیے درخواست بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، سلور نوٹس کے اجرا کے بعد 193 ممالک میں ارمغان کے اثاثوں کا سراغ لگایا جا سکے گا۔یہ فیصلہ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ارمغان کے ملزم ہونے کے بعد لیا گیا ہے، اور اس سے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔