مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات شروع

مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کی تحقیقات شروع

ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر کے قتل میں گرفتار ملزم ارمغان کی منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 ایف آئی اے کی تفتیشی حکام کے مطابق، اینٹی منی لانڈرنگ سرکل اور سائبر کرائم سرکل کے افسران مشترکہ طور پر ارمغان کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ارمغان کے تمام اکاؤنٹس، منقولہ اور غیر منقولہ پراپرٹیز کو 90 دن کے لیے منجمد کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ارمغان نے جن افراد کے ساتھ مالی معاملات کیے ہیں، انہیں بھی تفتیش میں شامل کیا جائے گا۔ مزید برآں، ارمغان کے منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے شواہد فراہم کرنے کے لیے سی آئی اے کو خط لکھ دیا گیا ہے۔سائبر کرائم میں ارمغان کے ملوث ہونے کے حوالے سے شواہد کو فارنزک تجزیے کے لیے بھیجا جائے گا۔ تحقیقات مکمل کرنے کے بعد، ایف آئی اے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرے گا اور اگر ضرورت محسوس ہوئی تو مقدمہ درج کرنے کے لیے کارروائی کی جائے گی۔