ایف آئی اے کی تفتیش: ملزم ارمغان نے سوالات کا واضح جواب نہیں دیا، نشے کی حالت میں تھا

ایف آئی اے کی تفتیش: ملزم ارمغان نے سوالات کا واضح جواب نہیں دیا، نشے کی حالت میں تھا

کراچی:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں ایف آئی اے نے مرکزی ملزم ارمغان سے تفتیش کی، جس کے دوران ملزم نے کوئی واضح جواب نہیں دیا اور وہ نشے کی حالت میں لگ رہا تھا۔

 ایف آئی اے نے کہا کہ تفتیش دوبارہ کی جائے گی۔ایف آئی اے کی سائبر کرائم اور اینٹی منی لانڈرنگ ٹیم نے ارمغان اور شیراز سے تفتیش کی۔ تفتیش کے دوران شیراز نے بتایا کہ وہ ارمغان سے چھوٹے کاموں میں مدد لیتا تھا، لیکن ارمغان نے کسی سوال کا واضح جواب نہیں دیا۔ایف آئی اے نے مزید کہا کہ 28 فروری کو پولیس کو ایک خط بھیجا تھا جس میں لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی فراہمی کی درخواست کی گئی تھی، تاہم پولیس نے اب تک سامان فراہم نہیں کیا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ پولیس کی ریڈ ٹیم کے بارے میں بھی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم ارمغان کی الیکٹرانک ڈیوائسز کی فرانزک رپورٹ ملنے کے بعد اس سے دوبارہ تفتیش کی جائے گی۔