پشاور:نیب خیبر پختونخوا نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک اور شہاب علی شاہ کے خلاف کارروائی روک دی۔
ترجمان نیب کے مطابق تحقیقات میں ان دونوں افراد کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے، اور اسی بنیاد پر پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔نیب نے اس کیس میں سابق چیف سیکریٹری اور تین چینی کنٹریکٹرز کے خلاف بھی کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔بی آر ٹی منصوبہ پرویز خٹک کے دورِ حکومت میں شروع کیا گیا تھا، جب کہ شہاب علی شاہ اس وقت خیبر پختونخوا کے سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقی تھے۔