سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وہ اپنے چھوٹے بھائی لیاقت خٹک سے اختلافات ختم کرنے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
پرویز خٹک نے واضح کیا کہ لیاقت خٹک جے یو آئی کے پلیٹ فارم سے سیاست کر رہے ہیں، اس لیے مولانا کو اس فیصلے میں شریک کیا ہے۔پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 22 فروری کو ایک بڑے جلسے میں وہ اپنی سیاست کے مستقبل کے حوالے سے اہم اعلان کریں گے اور اس موقع پر صوبے کی سطح پر سیاسی فیصلے مشاورت سے کرنے کا عزم بھی ظاہر کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان ملک کی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کے ساتھ مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے تاکہ صوبے کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں کی جا سکیں۔