مر ایوب کی ضمانت منظور، گرفتاری سے قبل ہی رہائی کا راستہ ہموار

مر ایوب کی ضمانت منظور، گرفتاری سے قبل ہی رہائی کا راستہ ہموار

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری پر جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ عمر ایوب نے پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے کر اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرتے ہوئے سماعت 12 اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ اس سے قبل عدالت نے عمر ایوب کی عدم حاضری پر درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کر دی تھی۔ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج کے حوالے سے تھانہ صدر حسن ابدال میں 2 مقدمات درج ہیں۔