عمر ایوب کی 14 مقدمات میں ضمانت منسوخ، گرفتاری کا حکم جاری

عمر ایوب کی 14 مقدمات میں ضمانت منسوخ، گرفتاری کا حکم جاری

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانتیں خارج کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔

عدالتی ذرائع کے مطابق 24 اور 26 نومبر کے واقعات سے متعلق 14 سے زائد مقدمات میں عمر ایوب کی جانب سے عبوری ضمانتیں دائر کی گئی تھیں، تاہم ان مقدمات میں مسلسل عدم پیروی کے باعث عدالت نے ان کی تمام ضمانتیں خارج کر دیں۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ عمر ایوب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما نے مذکورہ مقدمات میں اپنے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان کے توسط سے درخواستیں دائر کی تھیں، تاہم سماعت کے موقع پر درخواست گزار کی جانب سے نہ خود پیشی ہوئی اور نہ ہی وکیل نے دلائل دیے۔یاد رہے کہ یہ مقدمات 24 اور 26 نومبر کو راولپنڈی میں مختلف مقامات پر احتجاج، پولیس سے جھڑپوں اور توڑ پھوڑ کے واقعات سے متعلق درج کیے گئے تھے، جن میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔