پاکستانی اداکار منیب بٹ نے شادی شدہ جوڑوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے گھریلو مسائل سوشل میڈیا پر لانے سے گریز کریں اور اختلافات کو باہمی افہام و تفہیم سے حل کریں۔
منیب بٹ حال ہی میں شو ’گپ شب‘ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے ازدواجی زندگی اور میاں بیوی کے درمیان اختلافات سے متعلق گفتگو کی۔اداکار کا کہنا تھا کہ میاں بیوی کو اپنے مسائل مل بیٹھ کر حل کرنے چاہئیں۔ ضرورت پڑنے پر دونوں خاندانوں کے بزرگوں کی مدد بھی لی جا سکتی ہے تاکہ معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ سلجھایا جا سکے۔منیب بٹ کے اس مؤقف کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اداکار نے ازدواجی مسائل کے حل کے حوالے سے سمجھ داری کی بات کی ہے اور گھریلو معاملات کو عوامی بحث بنانے کے بجائے نجی طور پر حل کرنا بہتر ہے۔واضح رہے کہ منیب بٹ کی شادی اداکارہ ایمن خان سے 2018 میں ہوئی تھی اور ان کی تین بیٹیاں ہیں۔