صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

صاحبزادہ فرحان نے ابھیشیک شرما کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

پاکستانی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے سری لنکا کے خلاف اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز میں بطور کپتان شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تاریخ رقم کردی۔

انہوں نے تین میچوں کی سیریز میں مجموعی طور پر 238 رنز بنا کر سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر کا اعزاز حاصل کیا اور بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو پیچھے چھوڑ دیا، جنہوں نے 2026 میں افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 229 رنز اسکور کیے تھے۔30 سالہ پاکستانی بیٹر نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے تینوں میچوں میں نصف سنچریاں اسکور کیں۔ انہوں نے پہلے میچ میں 53 گیندوں پر 89 رنز بنائے، دوسرے میچ میں 44 گیندوں پر 73 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ تیسرے میچ میں 47 گیندوں پر 76 رنز اسکور کیے۔

صاحبزادہ فرحان کی عمدہ کارکردگی کے باوجود پاکستان کو آخری میچ میں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم پاکستانی ٹیم نے سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔شاندار کارکردگی پر صاحبزادہ فرحان کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔وہ اپنی گزشتہ 11 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں مجموعی طور پر 632 رنز بنا چکے ہیں، جن میں 2 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل ہیں۔