پاکستان کے معروف اداکار فیصل قریشی نے بھارت میں پاکستانی ڈراموں پر پابندی لگانے کی کوششوں کی وجہ سے متعلق اہم دعویٰ کیا ہے۔
حال ہی میں اس معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے فیصل قریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی ڈراموں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور ان کے ذریعے پاکستان کا مثبت تاثر سامنے آنے سے خوفزدہ تھی۔اداکار کے مطابق پاکستانی ڈراموں کے ذریعے بھارتی عوام کو معلوم ہوا کہ پاکستان میں بھی عام، تعلیم یافتہ اور مہذب لوگ بستے ہیں، یہی وجہ تھی کہ بھارتی حکومت نے ان ڈراموں کے اثرات محدود کرنے کی کوشش کی۔فیصل قریشی نے دعویٰ کیا کہ پابندیوں کے باوجود بھارتی ناظرین نے پاکستانی ڈرامے دیکھنا بند نہیں کیے بلکہ وی پی این کا استعمال شروع کر دیا۔ ان کے مطابق ناظرین کی دلچسپی برقرار رہنے کے باعث بالآخر بھارتی حکومت کو اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹنا پڑا۔