امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد یمن کی حوثی ملیشیا سے نمٹنے کا اشارہ دیتے ہوئے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حوثیوں کا رویہ انتہائی برا ہے، وہ شرمناک انداز میں سعودی عرب کو نشانہ بنا رہے ہیں اور جان بوجھ کر امریکی انتخابات سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ کوئی حوثیوں کو سمجھائے کہ وہ پہلے ہی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر چکے ہیں، تاہم وہ اس معاملے کو بھولیں گے نہیں اور انتخابات کے بعد وہاں موجود ہوں گے۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایک سال قبل امریکی بمباری کے بعد حوثی خاموش ہوگئے تھے، لیکن اب بظاہر ایران کے کہنے پر دوبارہ ایسی کارروائیاں کر رہے ہیں۔امریکی صدر نے ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کی معیشت ناکامی کی جانب بڑھ رہی ہے اور ملک میں مہنگائی کی شرح 301 فیصد ہے۔