جرمنی میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر روبوٹ پولیس کی تحویل میں.

جرمنی میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر روبوٹ پولیس کی تحویل میں.

جرمنی کے شہر کولون میں ایک روبوٹ کی جانب سے 16 سالہ لڑکی کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے واقعے نے توجہ حاصل کرلی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق روبوٹ لڑکی کے قریب پیچھے سے آیا، اسے چھوا اور نازیبا حرکات کرنے لگا، جس پر لڑکی چیخ اٹھی اور وہاں سے ہٹ گئی۔پولیس کے مطابق واقعے کے وقت روبوٹ کا 16 سالہ مالک اور اس کا 19 سالہ ساتھی مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر لائیو نشریات کر رہے تھے۔واقعے کے بعد پولیس نے دونوں مشتبہ افراد کے موبائل فون قبضے میں لے لیے ہیں۔ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا روبوٹ کی حرکات کو جان بوجھ کر کنٹرول کیا گیا تھا۔پولیس نے سوشل میڈیا صارفین کو خبردار کیا ہے کہ واقعے سے متعلق بعض تبصرے بھی قانونی کارروائی کا سبب بن سکتے ہیں۔