ایران:کرمان میں مسلح حملوں کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنادی گئی

ایران:کرمان میں مسلح حملوں کے الزام میں ایک شخص کو سزائے موت سنادی گئی

ایران میں مسلح حملے کرنے کے جرم میں ایک شخص کو سزائے موت دے دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق علی سینا مصطفوی کو امریکا اور اسرائیل کے خلاف جنگ کے دوران جنوب مشرقی شہر کرمان میں مسلح حملے کرنے کے جرم میں پھانسی دی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایران کی سپریم کورٹ نے علی سینا مصطفوی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے سزائے موت برقرار رکھی، جس کے بعد انہیں بدھ کے روز پھانسی دے دی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ علی سینا مصطفوی کے مبینہ ٹھکانے کی تلاشی کے دوران دوربین سے لیس برنو اسنائپر رائفل، شاٹ گن، بغیر لائسنس شکار کے لیے استعمال ہونے والی رائفل، 246 کارتوس اور 30 پیٹرول بم برآمد ہوئے۔رپورٹ کے مطابق علی سینا مصطفوی پر جلاوطن ایرانی رہنما رضا پہلوی اور اسرائیل کی حمایت میں کارروائیاں کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔