پاکستان اور عمان کے درمیان تجارت و تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اسحاق ڈار

پاکستان اور عمان کے درمیان تجارت و تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تجارت، اقتصادی سرگرمیوں اور دوطرفہ تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاسوں میں طویل وقفہ نہیں ہونا چاہیے۔

پاک عمان مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے علاقائی امن کے لیے عمان کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ عمانی قیادت نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے درمیان تعلقات منفرد نوعیت کے ہیں۔ اجلاس میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی، آبنائے ہرمز، باب المندب، فلسطین اور غزہ کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان عالمی امور پر رابطہ اور تعاون جاری رہنا چاہیے۔