بے حسی کی انتہا: ریسٹورنٹ میں ماں نے بچے کا پیشاب گلاس میں کروایا

بے حسی کی انتہا: ریسٹورنٹ میں ماں نے بچے کا پیشاب گلاس میں کروایا

چین کے شہر ہانگ ژو میں ایک ریسٹورنٹ میں پیش آنے والا ایک گھناؤنا واقعہ اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جب ایک دو سالہ بچے نے گاہکوں کے لیے مخصوص گلاس میں پیشاب کر دیا، اور اس کی ماں نے نہ صرف اسے روکنے کی بجائے اس کا دفاع کیا۔

اس واقعے کی اطلاع ایک گاہک تینگ نے دی، جس نے میڈیا کو بتایا کہ وہ اور اس کے دوست ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے جب ایک بچہ اپنی ماں اور بزرگ رشتہ داروں کے ساتھ بیٹھا تھا۔ اچانک بچہ کرسی سے کھڑا ہوا اور اپنی پتلون نیچے کر کے گلاس میں پیشاب کرنے لگا۔ جب بچے نے کہا کہ اسے پیشاب آ رہا ہے تو خاندان کے ایک بزرگ نے کوڑے دان آگے کیا، لیکن بچے نے گلاس میں پیشاب کر دیا، جس پر اس کی ماں نے اسے روکا نہیں بلکہ کہا کہ اسے گلاس میں پیشاب کرنے دو۔

تینگ کے مطابق، ریسٹورنٹ کا عملہ قریب تھا لیکن وہ اس عمل کو روکنے میں ناکام رہا، اور پیشاب سے بھرا گلاس میز پر پڑا رہا جس سے گاہکوں کے لیے ناقابل برداشت بدبو پھیل گئی۔ تینگ اور اس کے دوستوں کو آخرکار عملے سے کہنا پڑا کہ گلاس کو ہٹایا جائے۔دوسری جانب، بچے کی ماں نے بعد میں میڈیا کو معافی کی پیشکش کی، لیکن اس نے بچے کے عمل کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچہ واقعی برداشت نہیں کر سکا تھا، لہٰذا اس نے گلاس میں پیشاب کیا۔