ویب ڈیسک:منی پور میں بی جے پی حکومت کی بے حسی کے باعث نسلی فسادات شدت اختیار کر گئے ہیں، جس کے نتیجے میں آتشزنی، کرفیو اور بدامنی کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق، میتی قبیلے کے زیر تسلط بشنو پور ضلع میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے مزدوروں پر حملہ کیا، جس سے علاقے میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے۔فسادات کے دوران، کوکی قبیلے کے زیر تسلط علاقے میں اسکول، کالج اور ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ تشدد کی اس لہر کی وجہ سے تقریباً 6 ہزار سے زائد افراد اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں۔
یورپی پارلیمان میں منی پور کے فسادات پر اجلاس منعقد ہونے کے باوجود بھارت کی جانب سے اس پر مکمل خاموشی اختیار کی گئی ہے۔