لاہور (خصوصی رپورٹ) لاہور جنرل ہسپتال شعبہ امراض جلد کے زیر اہتمام فنگس کی بیماری سے متعلق آگاہی، علامات، احتیاطی تدابیر،بچائو اور طریقہ علاج بارے عوامی شعور اجاگر کرنے کے لئے واک کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر فریاد حسین، پروفیسر آف ڈرماٹالوجی ڈاکٹر عاطف شہزاد،ڈاکٹر وجیہہ سعید،ڈاکٹر سعدیہ صدیقی،ڈاکٹر ایما شاہین،ڈاکٹر شائقہ علی اور ڈاکٹر ثمرین رفیع سمیت ہیلتھ پروفیشنلز نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔طبی ماہرین نے فنگل انفیکشن کی علامات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا جلد پر خارش یا دانے،سرخ دھبے یا کھچائو،بخار یا سردرد،سانس میں مشکلات یا کھانسی،سر میں درد یا تھکاوٹ کی مرض کی اہم علامات ہیں۔