لاہور (خصوصی رپورٹ)ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے بڑھتے خطرات پرمسلم سٹوڈنٹس لیگ کے زیرِ اہتمام پنجاب اسمبلی سے گورنر ہا ئوس تک سموگ آگاہی واک کی گئی ۔سکول، کالج اور یونیورسٹیز کے طلبا نے بھرپور شرکت کی اورماسک پہن کر فضائی آلودگی کے اثرات سے بچا ئو کا عملی مظاہرہ بھی کیا۔اس موقع پر ایم ایس ایل کے صدر انس محصی نے کہا سموگ نے لاہور میں تشویشناک صورتحال پیدا کر دی ہے۔ ماحولیاتی شعور بیدار اور عوام کو عملی اقدامات کی ترغیب دینے کیلئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ لاہور میں حکومت کی زیر نگرانی شجرکاری مہم شروع کی جائے، درختوں کی کٹائی پر جرمانیاور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں و انڈسٹریز کیخلاف فوری آپریشن کیا جائے۔لاہور کو دوبارہ باغوں کا شہر بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔