ظفروال (خصوصی رپورٹ )سڑک پارکرتے گاڑی کی زدمیں آکربزرگ شہری جاں بحق ہوگیا،حادثہ کھوکھر سٹاپ پرپیش آیا، 70 سالہ بزرگ محمد نواز بوبک گاؤں کا رہائشی تھا ، عینی شاہدین کے مطابق متوفی کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی، موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر زخمی کو قریبی ہسپتال منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔