پولیس اہلکارکی مبینہ فائرنگ سے نوجوان زخمی

اکرم ڈرون کی  طرف بڑھنیلگا تو ملزم عاشق نے فائرنگ کردی،ہیروئن اٹھاکرفرار
کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)پولیس اہلکار کی مبینہ فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا، عاشق وغیرہ نے ڈرون اور ہیروئن کی تھیلیاں پکڑنے پر فائر مارا. مضروب اکرم کا الزام. پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے متحرک تحقیقات کا آغاز کر دیا، سرحدی گائوں جودھ سنگھ والا کے شیر افضل نے تھانہ کھڈیاں خاص پولیس کو تحریری درخواست دی ہے اسکے بھائی محمد اکرم اور اشرف نے سرحدی گائوں عطر سنگھ والا میں اپنی زرعی اراضی کو پانی لگایا ہوا تھا کہ کچھ فاصلے پر ڈرون گرتے ہوئے دیکھا قریب گئے تو پاس کچھ ہیروئن کی تھیلیاں بھی پڑی ہوئی تھیں اور کچھ فاصلے پر ملزمان عاشق وغیرہ مسلح بیٹھے ہوئے تھے، ملزموں نے دھمکی دی کہ پیچھے چلے جائو ڈرون ہمارا ہے ہاتھ لگایا تو گولی مار دینگے، اکرم آگے بڑھنے لگا تو مبینہ طور پر ملزم عاشق نے پستول سے سیدھا فائر کیا جو اکرم کی ٹانگ پر لگا اور وہ زخمی ہو کر زمین پر گر پڑا، جبکہ ملزمان ڈرون اور ہیروئن کی تھیلیاں اٹھا کر فرار ہوگئے،واقعہ کی اطلاع پاکر مقامی پولیس اور دیگر تحقیقاتی ادارے متحرک ہوگئے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے،فائر مارنے والا مبینہ ملزم عاشق پولیس ملازم بتایا جاتا ہے. ذرائع کے مطابق پولیس نے ایک ملزم کو موٹرسائیکل سمیت حراست میں لے لیا ہے. تفتیش جاری ہے واضع رہے کہ سرحدی دیہات بارڈر ایریا میں ڈرون کے ذریعے منشیات سمگلنگ کا دھندہ عرصہ سے جاری ہے لاکھوں مالیت کی منشیات روزانہ کی بنیاد پر سمگل کی جارہی ہے پولیس اور دیگر تحقیقاتی اداروں کی غفلت سوالیہ نشان ہے۔