نامعلوم پولیس اہلکاروں کی فائرنگ: نوجوان زخمی

 اہلکاروں نے ڈیرے سے زخمی نوجوان سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا،مناواں ہسپتال کے قریب چھورکرفرار ہوگئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ہڈیارہ میں نامعلوم پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا ، ریڈنگ پارٹی نے 7 افراد کو حراست  لیا اور پھر چھوڑ دیاپولیس حکام نامعلوم ریڈنگ پارٹی کے حوالے سے  تحقیقات کررہے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق کاراورموٹرسائیکل سوارپولیس اہلکاروں نے ملک عمران  کے ڈیرے پرچھاپہ مارا،پولیس اہلکاروں نے ڈیرے پرپہنچتے ہی فائرنگ کر دی، بابر نامی نوجوان زخمی ہوا،پولیس اہلکاروں نے ڈیرے سے زخمی نوجوان سمیت 7 افراد کو حراست میں لیا،نامعلوم ریڈنگ پارٹی تمام افرادکومناواں ہسپتال کے قریب چھورکرفرار ہوگئی۔ذرائع پولیس حکام کے مطابق ریڈنگ پارٹی کس تھانے یا آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے چھاپہ مارا اس حوالے سے  تحقیقات جاری ہیں،زخمی بابر کو پیٹ پر دو فائر لگے،تشویشناک حالت میں سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ملک عمران کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ملا۔