پتنگ فروشوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی :ڈی پی اوبلال ظفر
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی خصوصی ہدایت پر شیخوپورہ پولیس کی پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کیخلاف روزانہ کی بنیا د پر بھر پورکارروائیاں جاری متعدد پتنگ فرو ش اور پتنگ باز گرفتار سینکڑوں کی تعداد میں پتنگیں او ر دھاتی ڈور کی چرخیاں برآمد مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ نے شیخوپورہ پولیس کو پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بھرپور کاروائیاں کر تے ہو ئے ان کی گرفتاریوں کو یقینی بنانے کا سپیشل ٹاسک دیا۔ جس پر عمل درآمد کرتے ہو ئے ایس ایچ او تھانہ شرقپور اور اسکی ٹیم نے علاقہ تھانہ میں پتنگ بازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہو ئے متعدد پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سینکڑوں پتنگیں اوردرجنوں دھاتی ڈور کی چرخیاں اور پنے برآمد ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی عوام کی جانوں کے ساتھ ہرگز یہ جان لیوا کھیل نہیں کھیلنے دیا جا ئے گا۔ڈی پی او شیخوپورہ نے شیخوپورہ پولیس کو ایسے افراد کے خلاف مزید کارروائیاں کرنے اور ڈرون کیمروں کے ذریعے پتنگ بازی کی کڑی نگرانی کر نے کی ہدایات جاری کیں۔