پتنگ فروش گرفتار ، 500 پتنگیں،20 چرخی وکیمیکل ڈور برآمد

 لاہور(کرائم ) گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے1 پتنگ فروش کو گرفتار کرکے قبضے سے 500 تیار پتنگیں،20 چرخی اورکیمیکل ڈور برآمد کر لی۔ملزم نے مہارت سے پتنگوں کو ایل سی ڈی کارٹن میں چھپا رکھا تھا۔ملزم مختلف علاقوں میں آن لائن پتنگیں سپلائی کرنے کے دھندے میں ملوث ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ گرفتار ملزم طیب کو تھانہ گجرپورہ کے حوالے کر دیا گیا۔