شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ شرقپور پولیس نے کارروائیاں کرتے ہو ئے متعدد پتنگ بازوں کو گرفتار کر لیا،ملزموں کے قبضہ سے سینکڑوں پتنگیں اوردرجنوں دھاتی ڈور کی چرخیاں اور پنے بر آمد ہوئے، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر شیخوپورہ کا کہنا تھا کہ پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، اس سلسلہ میں کسی کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ،عوام کے جانوں کے ساتھ ہرگز یہ جان لیوا کھیل نہیں کھیلنے دیا جا ئے گا۔