آن لائن پتنگ فروش گرفتار، سینکڑوں پتنگیں اور ڈور برآمد

اسلام پورہ میں کارروائی، گتے کے ڈبوں میں سامان بھیجنے والا حنیف گرفتار
لاہور (کرائم رپورٹر) اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن پتنگ بازی کا سامان فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے ہزاروں مالیت کی 150 تیار پتنگیں اور 25 کیمیکل ڈور کی چرخیاں برآمد کر لیں۔ پولیس کے مطابق ملزم حنیف کم مقدار میں آن لائن آرڈر لے کر لوکل ٹرانسپورٹ کے ذریعے پتنگ بازی کا سامان پہنچاتا۔ سامان کی منتقلی کے لیے ملزم گتے کے ڈبوں کا استعمال کرتا۔ ملزم حنیف لاہور کے مختلف مقامات پر پتنگ بازی کا سامان فروخت کرتا تھا۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے پتنگ فروشی کے خلاف بڑی کارروائی پر انچارج چوکی اکرم پارک اور ٹیم کو شاباش دی۔ پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔