جنگلی کبوتروں کے2 شکاری گرفتار

لاہور (خصوصی رپورٹ)وائلڈ لائف کی ٹیم نے بورے والہ، کوہ سلیمان رینج، تونسہ، ڈی جی خان اور کوٹ اددو میں کارروائیاں کیں۔بورے والہ میں 15 جنگلی کبوتروں کے شکار میں ملوث2افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان کے قبضے سے نیٹ اور موٹرسائیکل ضبط کر کے جنگلی کبوتروں کو آزاد کر دیا گیا۔کوہ سلیمان رینج کے دریائی علاقے میں کونج کو شکار سے بچانے کیلئے پیشگی اقدامات کئے گئے۔ سرویلنس ٹیم نے شکار کیلئے بنائی گئی چار خفیہ ہائٹس کو مسمار کر دیا۔ تونسہ میں نیٹ لگا کر چڑیوں کو پکڑنے والے شکاری گینگ کو پکڑ لیا گیا۔ڈی جی خان میں ٹہینٹا کے شکار کو ناکام بنایا گیا اور شکاریوں سے اسلحہ، ٹیپ ریکارڈر، سپیکر اور گولیاں برآمد کی گئیں