خاتون نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت عائد 4 الزامات میں اعترافِ جرم کیا
سنگاپورسٹی (آئی این پی )سنگاپور کی 71 سالہ خاتون کو جنگلی کبوتروں کو خوراک ڈالنے کی عادت مہنگی پڑ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق سانموگامناتھن شملہ نامی خاتون کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر 3 ہزار 200 سنگاپورین ڈالرز(تقریبا 7 لاکھ 4 ہزار 129 پاکستانی روپے) جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا گیا۔خاتون نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت عائد 4 الزامات میں اعترافِ جرم کیا ہے، جبکہ اسی نوعیت کے مزید 5 واقعات کو بھی عدالت نے مدِنظر رکھا۔ مذکورہ خاتون کو اس سے قبل مئی 2025 میں بھی اسی جرم اور پرندے پکڑنے کی ایک مہم میں مداخلت پر 1 ہزار 200 سنگاپورین ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔اس وقت انہوں نے عدالت کو یقین دلایا تھا کہ وہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گی، تاہم وہ صرف ایک ماہ بعد ہی اپنی پرانی عادت پر واپس آ گئیں