سولر پینل میں آگ لگنے سے 6گھر خاکستر

 نوشہرو فیروز(خصوصی رپورٹ)اندرون سندھ کے علاقینوشہرو فیروز میں سولر پینل میں آگ لگ گئی، 6 گھر جل گئے۔ واقعہ پھل پولیس تھانہ کی حدود گائوں مولا بخش مبیجو میں پیش آیا جہاں آٹا چکی کیلئے لگائے گئے سولر پینل میں دھماکیسیتاروں میں آگ لگ گئی جس سے 6 گھر جل کر خاکستر ہوگئے۔ محکمہ فائر بریگیڈ اطلاع کے باوجود نہ پہنچا، مقامی افراد نے اپنی مدد آپکے تحت آگ بجھائی، متاثرین کے مطابق آتشزدگی واقعہ میں انکا 20 لاکھ سے زیادہ کا نقصان ہوا ، میونسپل چیئرمین، منتخب نمائندے انکی فوری مدد کریں۔