ملک میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی

لاہور(خصوصی رپورٹ )ملک میں سولر پینل سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوگئی،5کلو واٹ سسٹم کی قیمت50ہزار ، 15 کے وی والا سولر سسٹم 2لاکھ روپے تک سستا ہو گیا۔ رپورٹس کے مطابق گھروں اور دفاتر میں لگائے جانے والے 5کلو واٹ سسٹم کی قیمت چھ لاکھ روپے سے کم ہو کر 5 لاکھ 50 ہزار روپے ہوگئی ،7 کلو واٹ کے سسٹم کی قیمت کم ہو کر 6 لاکھ روپے ہو گئی ۔اسی طرح 10 کے وی والا سولر سسٹم جو پہلیساڑھے 10 لاکھ سے 11 لاکھ روپے میں دستیاب تھا اب ساڑھے 9 لاکھ سے 10 لاکھ روپے تک میں دستیاب ہے۔ 15 کے وی والا سولر سسٹم پہلے 14 لاکھ سے 14 لاکھ 50 ہزار روپے میں لگتا تھا جبکہ اس وقت اس کی قیمت 12 لاکھ 50 ہزار سے 13 لاکھ روپے تک ہو گئی ،سولر سسٹمز کی قیمتوں میں گراوٹ کی بڑی وجہ تاجروں اور کمپنیوں کی جانب سے منافع میں وقتی طور پر 30 سے 40 فیصد تک کمی بتائی گئی ہے۔