سولر پینل لگاتے نوجوان کرنٹ لگنے سے جھلس گیا

18 سالہ فیضان کو ہائی ٹینشن بجلی کی تار سے کرنٹ لگا، ہسپتال منتقل 
لاہور (کرائم رپورٹر) نیس پاک ہاؤسنگ سوسائٹی، کالج روڈ پر سولر پینل نصب کرنے کے دوران 18 سالہ نوجوان کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق فیضان ولد اعجاز کو ہائی ٹینشن بجلی کی تار سے کرنٹ لگا، جس کے باعث وہ 60 سے 65 فیصد تک جھلس گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔