لاہور:مختلف حادثات،واقعات میں4افرادجاں بحق

شاہدرہ میں موٹر سائیکل رکشہ نے نانی اور دو بچوں کو کچل دیا،زینب دم توڑ گئی ڈیفنس سی میں گارڈاسلم کوٹرک نے کچل دیا، گجومتہ کی سکینہ بی بی کودل کادورہ 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں4افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ایدھی فائونڈیشن ترجمان کے مطابق شاہدرہ میں تیز رفتار موٹر سائیکل رکشہ نے نانی اور دو بچوں کو کچل دیا جس سے4 سالہ بچی زینب موقع پر دم توڑ گئی ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ڈیفنس سی کے علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے 78سالہ سکیورٹی گارڈ اسلم کو روڈ کراس کرتے کچل کر مارڈالا۔ کاہنہ کے علاقے میں گجومتہ کی رہائشی 65 سالہسکینہ بی بی حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گئی۔ نوانکوٹ کے علاقہ جھگیاں ناگرہ میں دو روز قبل گرم دودھ سے جھلس کر زخمی ہونے والی دو سالہ بچی زرناب ہسپتال میں چل بسی۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔